وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے موٹروے سے رکاوٹیں ہٹانے ٬تمام روٹس کھولنے کی ہدایت کر دی

منگل 1 نومبر 2016 23:30

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے موٹروے سے رکاوٹیں ہٹانے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان رکاوٹوں کو فی الفور ہٹایا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے موٹروے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کے معمول کے بہائو کو یقینی بنانے کیلئے تمام روٹس کو فوری طور پر کھولا جائے۔ وفاقی وزیر نے اس کام میں بھاری مشینری کے استعمال کیلئے متعلقہ حکام کو کہا ہے کہ ان روٹس کو فی الفور کھولا جائے۔