وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس٬ تاریخی کسان پیکیج کے تحت مختلف اقدامات پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ٬چھوٹے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی رواں ماہ شروع کرنے کا فیصلہ٬بلاسود قرضوں کی فراہمی کے انقلابی پروگرام سی5 لاکھ سے زائد کاشتکار مستفید ہونگے٬مارک اپ حکومت پنجاب برداشت کریگی٬شہبازشریف
بدھ 2 نومبر 2016 20:27
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی حیثیت حاصل ہے اور حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کیلئے تاریخی پیکیج اور دیگر مراعات کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے انقلابی اقدامات سے زرعی شعبے میں انقلاب برپا ہوگا٬ کسان خوشحال ہوگااور ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ محنتی اور جفاکش کاشتکار مجھے بے حد عزیز ہیں اور ان کے مفادات کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آغاز میں کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی سے کاشتکار کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاسود قرضے ای کریڈٹ کارڈ کے تحت فراہم کئے جائیں گے اور مارک اپ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کیلئے مختلف اقسام کی کھادوں کی قیمت میں بھی خاطرخواہ کمی کی گئی ہے جس پر پنجاب حکومت 10 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جبکہ کاشتکاروں کیلئے ٹیوب ویلوں کے بجلی کے نرخ بھی کم کیے گئے ہیں اوراس ضمن میں انہیں خصوصی رعایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو آلات اور مشینری بھی فراہم کی جائے گی اور اس ضمن میں ہائی ٹیک میکانزم سروس سینٹرز بنائے جائیں گے۔ انہوں نے صوبے میں تمام کاشتکاروں کی الیکٹرانک رجسٹریشن کے کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکارو ںکی بہتری کیلئے جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ بارآور ثابت ہوں گے۔سیکرٹری زراعت نے کسان پیکیج کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ٬ ڈاکٹر فرخ جاوید٬ عائشہ غوث پاشا٬ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات٬ معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر اکمل حسین اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.