مریم اورنگزیب نے صدر مملکت سے وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کا حلف لے لیا

سنسنی پھیلانے کی بجائے معتبر ٬صحیح خبر لوگوں تک پہنچانے کیلئے پیمرا و دیگر نشریاتی اداروں سے ملکر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں ٬صدر مملکت ممنون حسین

بدھ 2 نومبر 2016 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں مریم اورنگزیب سے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات کا حلف لیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات کامنصب تقاضا کرتا ہے کہ وہ حکومت کی پالیسیوں کو آگے بڑھائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لیے پیمرا اور دیگر نشریاتی اداروں سے مل کر قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں تاکہ سنسنی پھیلانے کے بجائے معتبر اور صحیح خبر لوگوں تک پہنچے۔

حلف برداری میں وفاقی وزرااور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔حلف کے بعد مریم اورنگزیب نے صدر مملکت سے ملاقات کی ٬ صدر مملکت نے انھیں منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ ملک وقوم کی خدمت کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں سے کام لیں گی۔