شہر میں سیوریج سسٹم اور آب نوشی کے منصوبوں پرجلد کام کا آغاز کیاجائیگا٬کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی

جمعرات 3 نومبر 2016 22:44

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2016ء) کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی نے کہا کہ شہر میں سیوریج سسٹم اور آب نوشی کے منصوبوں پرجلد کام کا آغاز کیاجائے گا٬ سڑکوں ٬گلیوں ٬نالیوں کی حالت زار کودرست کرنے اورپبلک پارک میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ٬بجلی کے مسائل کو حل کرانے کے لئے کیسکو حکام سے بات چیت کی جائے گی ٬تاجر برادری شہر کی خوب صورتی کو بحال رکھنے میں انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں ٬عوام کو بنیادی سہولیت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ٬ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران سبی کے صدر میر طارق حمید بنگلزئی کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا٬وفد میں کونسلر سیٹھ سیوارام ٬ ملک محمد خان مرغزانی ٬سیٹھ دیوان چند٬سیٹھ جے رام داس شامل تھے ٬ اس موقع پرراجہ افتخار کیانی ٬ ڈائریکٹر ہیلتھ سبی ڈاکٹر نذیر احمد خواجہ خیل ٬ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر واجہ منظور بلوچ ٬سبی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ سلیم گشکوری ٬صحافی افضال رضا اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ سبی شہریوں کے بنیادی مسائل کوحل اور بنیادی ضروریات کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی انہوں نے کہاکہ شہر میں سیوریج سسٹم کی بحالی اور پینے کے صاف شفاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پرکام کا آغاز بہت جلد کیا جائے گاشہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کے لئے نئے پائپ لایئن بچھائے جائیں گے ٬انہوں نے کہا کہ شہر میںسڑکوں ٬گلیوں ٬نالیوں کی حالت کوبہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات کی بہتری بھی ہماری ترجیح میں شامل ہے کیونکہ ایک صحتمند اور تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ترقی کی منازل طے کرتا ہے اس مقصد کیلئے تعلیم اور صحت کے اداروں میں بھی مفاد عامہ میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ شہر میںبجلی کے مسائل کو حل کرانے کے لئے کیسکو حکام سے بات چیت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو چاہے کہ وہ شہر کی خوب صورتی کو بحال رکھنے میں انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں ۔