اسلام آباد کے ایک ماڈل سکول کی طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور٬ دو کلاسز میں فرنیچر تک نہیں

جمعہ 4 نومبر 2016 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز سنگ جانی کی سینکڑوں طالبات کھلے آسمان میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہو گئیں ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سکول میں 900طالبات زیر تعلیم ہیں اور ان کو 11کلاسز میں سمویا گیا ہے ۔ چار کلاسز کھلے آسمان میں ہوٹی ہیں جبکہ دو کلاسز میں فرنیچر تک نہیں ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے کوارڈینیٹر اور ڈائریکٹ رماڈل کالجز ڈاکٹر طارق مسعود کا کہنا ہے کہ حکومت 200مزید سکولوں کو بہتر بنائے گی ان میں سنگ جانی کا سکول بھی شامل ہے اور ہم منصوبے کے مطابق آگے بڑھیں گے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :