کراچی٬سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل سجاد حسین قتل کیس: سابق چیئرمین فشریز نثارمورائی پرفرد جرم عائد ٬ ملزم کا صحت جرم سے انکار آئندہ سماعت پر گواہان طلب
جمعہ 4 نومبر 2016 16:59
(جاری ہے)
16 مارچ2016 کو فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی کو لیاری گینگسٹرز کی مالی مدد کرنے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے رینجرز نے سابق چئیرمین فشری کا 90 روزہ ریمانڈ حاصل کیا تھا۔
31 مارچ 2016 میں سا بق چئیرمین فشریز کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے رینجرز حراست کے دوران اہم انکشاف کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ پاکستان سے سمندر کے راستے بیرون ملک غیر قانونی رقم بھجوائی جاتی ہے جس کے لئے اسپیڈ بوٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔اپنے انکشافات میں نثار مورائی کا کہنا تھا کہ اس کھیل میں بہت سے لوگ کارفرما ہیں جو ایمان داری کے ساتھ رقوم وصول کرتے ہیں اور مالک کی پسندیدہ جگہ تک پہنچا دیتے ہیں۔ فشریز کے سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ اس نے بہت سی اہم شخصیات کی رقوم بیرون ممالک منتقل کیں کئی بارحساس اداروں نے اسپیڈ بوٹس کو روک کر بھاری رقوم برآمد کیں ٬ ایک بار اسپیڈ بوٹ کو اچانک آگ لگ گئی اور پوری رقم جل کر سمندر میں بہہ گئی۔ نثار مورائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ منظور کاکا کے 56 لاکھ ڈالر بیرون ملک منتقلی کے دوران پکڑے گئے تھے۔18جون2016 کو چئیرمین اسٹیل مل کے قتل سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے نثار مورائی نے جے ٹی آئی کے سامنے اقرار کیا کہ سجاد حسین کے قتل کا منصوبہ کیفے کلفٹن میں بنایا گیا تھا میں نے سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے ہمراہ سجاد حسین کی ریکی کی قتل کے وقت بھی ہم سجاد حسین کی گاڑی کے قریب موجود تھے۔17اکتوبر2016 میں عدالت نے سابق چئیرمین اسٹیل ملز کے قتل کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے اہم رہنما نثار مورائی کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ضمانت دی تھی۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.