بھارت کو4روزبعد پھر جنونیت کا دورہ پڑ گیا٬کنٹرول لائن پر فائرنگ سی2شہری زخمی

بھارتی فورسز نے سول آبادی کو نشانہ بنایا٬شہری محصور ہو کررہ گئے٬پاک فوج کا منہ توڑ جواب ٬ دشمنوں کی صفوں میں خاموشی چھا گئی

اتوار 6 نومبر 2016 12:30

بھارت کو4روزبعد پھر جنونیت کا دورہ پڑ گیا٬کنٹرول لائن پر فائرنگ سی2شہری ..

ْراولا کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2016ء) چار روز کے وقفے کے بعد بھارت کو پھر جنونیت کا دورہ پڑ گیا٬ کنٹرول لائن پر بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری کرکے شہری آبادی کو نشانہ بناڈالا٬ 2 شہری زخمی ہو گئے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علی الصبح پونچھ بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی جب کہ مدار پور٬ سحر٬ دھرمثال اور ناطر کے علاقوں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارت کی جانب سے سول آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے باعث کنٹرول لائن کے ساتھ واقع دیہات کے باسی شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث شہری محصور ہو کررہ گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے باعث دشمنوں کی صفوں میں خاموشی چھا گئی۔واضح رہے کہ حواس باختہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا ہے جس کے بعد سے بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں اب تک 10 سے زائد پاکستانی شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :