افغانستان ٬ آسٹریلوی خاتون کو نامعلوم مسلح افراد نے زبردستی اغوا کر لیا

اتوار 6 نومبر 2016 15:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آسٹریلوی خاتون کو نامعلوم مسلح افراد نے زبردستی اغوا کر لیا ۔افغان خبررساں ادارے ’’تولو نیوز‘‘ کے مطابق کابل میں آسٹریلوی خاتون کو نامعلوم مسلح افراد نے زبردستی اغوا کر لیا تاہم آسٹریلوی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ مغویہ ایک غیرسرکاری تنظیم کے ساتھ وابستہ تھی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی وزارت خارجہ کے مطابق کابل میں اس کا سفارت خانہ اغوا ہونے والی خاتون کے حوالے سے مقامی حلقوں کے ساتھ رابطہ کاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ رواں برس اگست میں آسٹریلین اسپیشل فورسز نے آسٹریلوی شہری کیتھرین جین ولسن کو اغوا کاروں کے چنگل سے چھڑانے کا کامیاب آپریشن کیا تھا۔ ولسن کو رواں برس اپریل میں مشرقی صوبے ننگرہار سے اغوا کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :