مصری فوج کا سینا جزیرہ نما میں مسلح گروپوں کے خلاف آپریشن 11 عسکریت پسند ہلاک

اتوار 6 نومبر 2016 15:50

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) مصری فوج کے سینا جزیرہ نما میں مسلح گروپوں کے خلاف جاری آپریشن میں 11دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق شیخ الزواید شہر میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے مسلح گروپوں کے ٹھکانوں پر کئے گئے آپریشنوں میں 8 افراد کو ہلاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مسلح گروپوں کی 4 خندقوں اور بعض سرنگوں کو تباہ کر دیا گیا اور دو عمارتوں میں نصب بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

تین افراد کو العارش شہر میں ہلاک کیا گیا ہے اور شہر میں بم سازی کی جگہ کا بھی پتہ چلایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سینا جزیرہ نما میں نومبر 2014 میں دہشتگرد تنظیم داعش کی بیعت کرنے کا اعلان کرنے والی تنظیم اور بعض دیگر مسلح گروپ موجود ہیں۔مصری فوج اور پولیس ستمبر 2013 سے لے کر اب تک شمالی سینا سمیت علاقے کی متعدد تحصیلوں میں دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :