بریگزٹ کا راستہ مت روکیں٬ برطانوی وزیراعظم کا اراکین پارلیمان کو انتباہ

اتوار 6 نومبر 2016 15:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) برطانیہ کی خاتون وزیراعظم ٹریزا مے نے اراکین پارلیمنٹ کو خبردار کیا ہے کہ وہ بریگزٹ کی قرارداد کا راستہ مت روکیں۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ٹریزا مے نے پارلیمنٹ کے ممبران پر واضح کیا کہ جون کے ریفرنڈم کا نتیجہ واضح اور قانونی ہے لہذا اراکین پر عوامی رائے کا احترام کرنا لازم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ضروری ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ تمام معاملات کو نظام الاوقات میں طے کر لیا جائے۔ وزیراعظم کو برطانوی ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر یورپی یونین کو خیرباد کہنے سے روک دیا ہے۔ ٹریزا مے کی حکومت اگلے منگل کے روز ملکی سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :