کراچی میں جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے ‘جمعیت علماء اسلام اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے علماء کرام کی قتل کے واقعات کھلی دہشت گردی ہے

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی کونسل کے ممبر میر یونس عزیز زہری کا بیان

اتوار 6 نومبر 2016 18:20

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی کونسل کے ممبر میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کراچی میں جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے جمعیت علماء اسلام اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے اور ہم علماء کرام کی قتل کے واقعہ کو ایک کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے واضح کرتے ہیں کی اس طرح کے واقعات سے ملک میں افر تفری اور فرقہ وارنہ جذبات جنم لے سکتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ حکومت ان جیسے واقعات کا تدارک کرے انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا محمد امین مردوئی ٬ عبد الباقی مردوئی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے اس کھلی دہشت گردی کے واقعہ کے اصل مضمرات کو سامنے لائے جائیں بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام پورے ملک میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داریاں حکومت سندھ پر عائد ہونگیں

متعلقہ عنوان :