اقوام متحدہ نے افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں طالبان کے خلاف ایک آپریشن کے دوران امریکی فضائی حملے میں 30 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز کردیا
میاں محمد ندیم پیر 7 نومبر 2016 11:01
کابل(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 نومبر۔2016ء) اقوام متحدہ نے افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں طالبان کے خلاف ایک آپریشن کے دوران امریکی فضائی حملے میں 30 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے افغانستان میں امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کا کہنا تھا کہ قندوز کے قریب ہونے والی امریکی فضائی کارروائی میں کم سے کم 32 افغان شہری ہلاک اور 19 زخمی ہوئے تھے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اقوام متحدہ نے شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جاری بیان میں کہا کہ صرف گذشتہ ہفتے ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 95 ہے جبکہ اس دوران 111 افراد زخمی بھی ہوئے۔(جاری ہے)
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے افغانستان کیلئے خصوصی مشیر اور یو این اے ایم اے کے سربراہ تادامیچی یاماموتو نے کہا کہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل قبول ہے، جو افغانستان میں امن و استحکام کی کوششوں کیلئے بھی نقصان کا باعث ہے۔
انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کو فضائی کارروائیوں سے قبل شہریوں کو نقصان سے بچانے کے اقدامات کرنے چاہیے۔گذشتہ روز امریکی فوج نے واقعے میں شہریوں کی ہلاکت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا وعدہ کیا تھا۔افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے فضائی کارروائی میں شہریوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا تھا۔مذکورہ فضائی کارروائی افغان اسپیشل فورسز اور ان کے امریکی ایڈوائزرز کی مدد کیلئے کی گئی تھی جن پر افغان طالبان نے حملہ کردیا تھا، اس حملے میں 3 افغان فوجی اور 2 امریکی ہلاک ہوگئے تھے۔خیال رہے کہ 3 نومبر 2016 کو افغانستان کے غیر مستحکم شمالی صوبے قندوز میں نیٹو اور امریکی فضائیہ نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ افغانستان میں 1996 سے 2001 کے دوران افغان طالبان نے افغانستان میں اپنی حکومت امارت اسلامیہ قائم کی تھی اور وہ ایک مرتبہ پھر ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جنگ میں مصروف ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.