پشاور یونیورسٹی میں امامیہ سٹوڈنٹس کا ’’حسین ؑ ہدایت کے چرا غ ‘‘ پروگرام کا انعقاد

منگل 8 نومبر 2016 16:07

پشاور۔08نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ یوم حسین ؑ بعنوان’’حسین ؑ ہدایت کا چراغ ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام ، پروفیسرز ،اہل سنت اور اہل تشیع کے سینکڑوں طلباء وطالبات کے علاوہ یونیورسٹی کی مختلف طلباء تنظیموں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

آغا خان آڈیٹوریم ہال پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے علامہ ڈاکٹر حسنین نادر، علامہ عابد حسین شاکری (پرنسپل جامعہ شہیدسیدعارف الحسینی) ، علامہ ارشاد حسین خلیلی ، ڈاکٹرمعراج اور آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صد رکاشف لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کربلا در اصل ایک شجر طیبہ اور چراغِ ہدایت کی حیثیت رکھتا ہے جس سے ہر زمان اور ہر مکان کے لوگ اپنے حصے کا ثمر اور نور حا صل کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :