دشمن جان لےہم مغربی سرحدپردہشتگردی سےنمٹنےکیلیےمکمل تیارہیں۔آرمی چیف

جنرل راحیل شریف کاکھاریاں کے قریب فوجی تربیتی مرکزکادورہ،رات اورعلی الصبح فوجی مشقوں کامعائنہ،مشقوں نے اپنے مقاصدحاصل کرلیے،موجودہ مشقوں کی تکمیل سے ری ایکشن ٹائم کادورانیہ کم ہوا،فنی سہولتیں اورسائبرٹیکنالوجی کاکامیابی سے استعمال کیاگیا۔جنرل راحیل شریف کافوجی افسران اورجوانوں سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 نومبر 2016 18:43

دشمن جان لےہم مغربی سرحدپردہشتگردی سےنمٹنےکیلیےمکمل تیارہیں۔آرمی ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08نومبر2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کے قریب فوج کی زمینی مشقوں کادورہ کیا،آرمی چیف نے رات اور علی الصبح فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں میں فوج کی زمینی مشقوں کے دورہ کے موقعہ پرمشقوں میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور انکی حربی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جدیدٹیکنالوجی کے استعمال اور جنگی حکمت عملی پرفوجی مشقیں مکمل کرلی گئی ہیں۔سائبرٹیکنالوجی،مواصلاتی نظام اور فوری ردعمل کو مدنظررکھ کرفوجی مشقیں کی گئی ہیں۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے کھاریاں میں پاک فوج کی زمینی مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ مشقوں نے اپنے مقاصدحاصل کرلیے۔

(جاری ہے)

موجودہ مشقوں کی تکمیل سے ری ایکشن ٹائم کا دورانیہ کم ہوا۔

پاک فوج کی زمینی مشقیں جدیدٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنی سہولتیں اور سائبرٹیکنالوجی کا کامیابی سے استعمال کیاگیا۔آرمی چیف نے کہا کہ فوجی مشق سےحربی تیاریوں سے متعلق ہمارا اعتماد بڑھاہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دشمن جان لےہم بالخصوص مغربی سرحد پردہشتگردی سےنمٹنےکیلیےمکمل تیارہیں۔ہم نےخود کودشمن کی کسی بھی مہم جوئی سےنمٹنے کیلیےتیار رکھا ہوا ہے۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مسلح افواج کےعزم ،ہمت اور کارناموں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےرات کھاریاں کےقریب فیلڈ ایریا میں گزاری۔