پنجاب کے میدانی علاقوں میں رواں ہفتے بھی گرد آلود دھند کاسلسلہ جاری رہیگا

گردآلود دھند آنکھوں اورسانس لینے میں دشواری کاباعث بن سکتی ہے،عوام کوگردآلود دھند میں احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت،ملک میں نومبراوردسمبر میں معمول سے کم بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 نومبر 2016 20:54

پنجاب کے میدانی علاقوں میں رواں ہفتے بھی گرد آلود دھند کاسلسلہ جاری ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08نومبر2016ء) :پنجاب کے میدانی علاقوں میں رواں ہفتے بھی گرد آلود دھند کا سلسلہ جاری رہے گا،گرد آلود دھند آنکھوں اورسانس لینے میں دشواری کاباعث بن سکتی ہے،عوام کوگردآلود دھند میں احتیاطی تدابیراختیار کرنی چاہئیں،ملک میں نومبراوردسمبر میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24 گھنٹے کے دوران میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کاامکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت گردآلود دھند بھی پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو گردآلود دھند میں احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :