وزیراعظم نے شہری علاقوں میں آلودہ دھند”سموگ“کی موجودہ صورتحال کانوٹس لےلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 نومبر 2016 21:49

وزیراعظم نے شہری علاقوں میں آلودہ دھند”سموگ“کی موجودہ صورتحال کانوٹس ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08نومبر2016ء) : وزیراعظم محمد نواز شریف نے شہری علاقوں میں آلودہ دھند (سموگ) کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ماحولیاتی مسئلہ پر قابو پانے کیلئے طویل المدتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے محکمہ جات ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ وہ گاڑیوں کے سخت معائنہ کے ذریعے آلودہ دھوئیں میں کمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ جات جنگلات کاربن میں کمی کیلئے گرین پاکستان پروگرام کے تحت شہروں میں شجرکاری تیز کریں۔ وزیراعظم کا فوکل پرسن ہدایات کی تعمیل کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :