وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات،ملکی مجموعی صورت حال اور اہم قومی امور پر با ت چیت
سی پیک، توانائی منصوبے، امن و امان ، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی صورت حال سمیت امور پر تبادلہ خیال حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے قومی معیشت مضبوط ہوئی ، اثرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں، صدر مملکت ممنون حسین کا پاکستان کی اقتصادی صورت حال کی بہتری کے متعلق بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار حکومت ترقیاتی ایجنڈے سے توجہ نہیں ہٹائے گی،ملک کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے تندہی سے کام کرتی رہے گی،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے مفید ثابت ہو گا،صدر مملکت اور وزیر اعظم کا پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کی رفتار پر اطمینان کا اظہار
بدھ 9 نومبر 2016 14:56
(جاری ہے)
صدر مملکت نے پاکستان کی اقتصادی صورت حال کی بہتری کے متعلق بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی ایجنڈے سے اپنی توجہ نہیں ہٹائے گی اور ملک کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے تندہی سے کام کرتی رہے گی۔صدر مملکت اور وزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے مفید ثابت ہو گا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم الشان منصوبہ سے تمام صوبوں اور خطوں کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سی پیک منصوبے کے تحت توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ملک میں 2018 تک لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہو جائے گا۔صدر مملکت اور وزیر اعظم نے آپریشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے تمام حصوں میں مکمل امن کی بحالی کے لیے یہ آپریشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر خطے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور دونوں رہنماوں نے خطے میں ان کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ملاقات میں دونوں راہنماوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔انھوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.