صدر ممنون حسین کی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

بدھ 9 نومبر 2016 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن و استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور ان کے دورِ صدارت میں پاک امریکہ تعلقات مزید وسعت اختیار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :