ٹرمپ کا صبح سویرے خطاب.. بیٹے کا موڈ سخت خراب
فہد شبیر جمعہ 11 نومبر 2016 00:13
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر۔2016ء)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 3 بیگمات سے ان کے 5 بچے ہیں۔ ان میں سب سے چھوٹا بیٹا ان کی تیسری اہلیہ ملانیا سے ہونے والی اکلوتی اولاد ہے۔ اس بے قصور کو بدھ کو صبح سویرے ہی اس وقت حقیقی دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے والد گرامی اپنی فتح کا خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران ٹرمپ کا دس سالہ بیٹا شدید تھکن اور نیند سے بے حال اپنے والد کے پیچھے کھڑا خطاب کے اختتام کا بے صبری سے منتظر تھا تاکہ خطاب ختم ہوتے ہی وہ فورا گھر جا کر نیند کے مزے لُوٹے۔
برطانوی اخبار "ڈیلی مرر" نے اس قصے پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ بچہ منگل کی صبح سے جاگ رہا تھا اور بدھ کی صبح تین بجے اس کو اپنے والد کا خطاب سننے کو ملا۔(جاری ہے)
خطاب کے دوران بے آرامی اور بیزاری کا مجسم نظر آنے والا بچہ بار بار اپنی پلکیں جھپک رہا تھا تاکہ اس پر نیند ظاہر نہ ہو۔ اندازے کے مطابق ٹرمپ کا بیٹا صبح پانچ بجے سے قبل سونے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ ٹوئیٹر پر@transvioletband کے نام سے اکاؤنٹ پر صدر منتخب ہونے والے باپ کے پیچھے عذاب میں مبتلا بچے کی بپتا کی منظر کشی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے کیے جانے والے ٹوئیٹ میں کہا گیاWe are All Barron Trump .. اس میں اشارہ تھا کہ کروڑوں امریکی اب اذیت میں مبتلا ٹرمپ کے بیٹے بیرن کی طرح ہیں مگر نیند کے سبب نہیں بلکہ اس کے باپ کے انتخابات میں جیت جانے کے سبب۔ ٹوئیٹ کے نیچے خطاب کے وڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں ٹرمپ کے بیٹے کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے باپ کے خطاب میں کسی ایک لفظ کو بھی اہمیت نہیں دے رہا بلکہ اس کی تمام تر توجہ اپنی نیند پر تھی اور اس بات پر کہ وہ خطاب کے دوران جس عذاب سے دوچار ہے اس کے ختم ہونے تک کس طرح صبر کا دامن تھام کر رکھے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.