حکومت کے جانے کی پیشگوئیاںگوئیاں کرنے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام ہوں گے ‘ سردار ایاز صادق
پانامہ لیکس کیس کی سماعت سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،پی ٹی آئی کے پاس عدلیہ کے فیصلوں کو ماننے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں بچا سابق گورنر سندھ پر عہدے کے دوران کسی بھی قسم کی منفی سرگرمیاں ثابت ہو گئیں تو ان کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ادارے موجود ہیں ‘ سپیکر قومی اسمبلی
جمعہ 11 نومبر 2016 18:45
(جاری ہے)
پی ٹی آئی کو عوام نے منتخب بھی اسی لیے کیا تھا کہ وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں شرکت کر کے ملکی مسائل کے حل میں اپنا کر دا را دا کر یں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے کی پیشگوئیاںکرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہو ں گے،ا ن کی آج تک ایک بھی پیشگوئی سچی ثابت نہیں ہوئی کیونکہ غیب کا علم صرف اللہ کو ہے ۔ پانامہ لیکس کیس کی سماعت سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے کے گورنر کی تقرری کر نا وفاق کا استحقاق ہو تا ہے ، وفاق اس کیلئے صوبے کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات پر من وعن عمل کرنے کا پابند نہیں ۔اگر سابق گورنر سندھ پر عہدے کے دوران کسی بھی قسم کی منفی سرگرمیاں ثابت ہو گئیں تو ان کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ادارے موجود ہیں کیونکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ۔مجھے اس بارے علم نہیں ہے کہ وہ گورنرشپ چھوڑ کر اتنی جلدی دبئی کیوں روانہ ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا خواجہ آصف کیس کے نتائج تسلیم کرلینا اس بات کا ثبوت ہے کہ اب ان کے پاس عدلیہ کے فیصلوں کو ماننے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں بچا ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ڈاکٹروں کو احتجاج نہیں کرنا چاہیے بلکہ لو گوں کی جانیں بچانے کیلئے کام کرنا چاہیے ، کئی لو گ اس مظاہرے کی وجہ سے جا ن سے ہا تھ دھو بیٹھے جس کا بہت افسوس ہو ا ہے ، اس معاملے کا حل ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق ہونا چاہیے اور ڈاکٹروں کو عدالتوں کے فیصلے کا انتظارکرنا چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.