عراقی فوج نے بچے کو ٹینک تلے کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:32

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) عراقی فوج نے بچے کو ٹینک تلے کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی تاہم عراقی افواج نے اپنے ارکان کے ہاتھوں فوجی ٹینک کے ذریعے کسی بھی شخص کے کچلے جانے کی تردید کرتے ہوئے اس کارروائی کا الزام داعش تنظیم کے ارکان پر عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فوج نے ایک بچے کو ٹینک تلے کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔سوشل میڈیا پر افشا ہونے والی تصاویر میں بعض عناصر موصل شہر میں ایک بچے کو موت کے گھاٹ اتار کر اسے ٹینک سے کچلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مذکورہ افراد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق عراقی افواج سے ہے۔وڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت ، مقام اور وقت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :