بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے پنجاب میٹرک ضمنی کے امتحانات2016 کے نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین(PBCC) کی طرف سے مقررکردہ شیڈول کے مطابق میٹرک(ضمنی)امتحانات2016 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد ظریف کے مطابق داخلہ بھجوانے والی15983امیدواروں میں سے 15450 امیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں سے 5541امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 35.

(جاری ہے)

87رہا جبکہ9888امیدوار مذکورہ امتحان میں ناکام قرار دیئے گئے اور472امیدوارامتحان سے غیر حاضر رہے بورڈ کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق نتائج بورڈ کی دونوں ویب سائٹسwww.biserwp.edu.pk اورwww.biserawalpindi.edu.pk پردیکھے جاسکتے ہیںجبکہ طلبا و طالبات اپنانتیجہ 800296پرایس ایم ایس کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیںنتائج کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917 اور051-5450918 یا میٹرک برانچ واقع بورڈ کمپلیکس نزد اٹک آئل ریفائنری، مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :