کشمیری نوجوانوں نے ’’برہان بمقابلہ مودی‘‘ کے نام سے ویڈیو گیم تیار کر لی،بھارتی پولیس نے گیم تیار کرنے والوں کی تلاش شروع کردی

گیم میں پلیئر وانی کے کردار کو کھیلتے ہوئے نریندر مودی کے مشابہت والے کردار کو لاتوں ،مکوں اورفائرنگ کا نشانہ بناتا ہے اور اگلے لیول میں جانے کیلئے پوائنٹ حاصل کرتا ہے ویڈیو گیم کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں ، گیم گوگل پلے سٹور پر موجود نہیں ہے،ویڈیو گیم کو ایک ایپلی کیشن کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے،سینئرپولیس افسر سائبر سیل

اتوار 13 نومبر 2016 21:30

کشمیری نوجوانوں نے ’’برہان بمقابلہ مودی‘‘ کے نام سے ویڈیو گیم تیار ..

نئی دہلی/سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) کشمیری نوجوانوں نے ’’برہان بمقابلہ مودی‘‘ کے نام سے ویڈیو گیم تیار کر لی جسے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کھیلنے میں مصروف ہے ، گیم میں پلیئر وانی کے کردار کو کھیلتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے مشابہت والے کردار کو لاتوں ،مکوں اورفائرنگ کا نشانہ بناتا ہے اور اگلے لیول میں جانے کیلئے پوائنٹ حاصل کرتا ہے، بھارتیسیکورٹی فورسز اور پولیس نے گیم تیار کرنے والوں کی تلاش شروع کر دی ۔

بھارتی اخبار’’ انٹرنیشنل بزنس ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج کل کشمیری نوجوان موبائل فون پر’’ برہانبمقابلہ مودی ‘‘کے نام سے بنائی گئی ایک گیم کھیلنے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

گیم کھیلنے والا برہان وانی کے کردار کے طور پر گیم جیتنے اور اگلے لیول میں جانے کے لئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مشابہت والے کردار پر گولیاں برساتا ہے اور مکوں سے حملہ کرتا ہے ۔

ویڈیو گیم کے بیک گرائونڈ میں آزادی کے ترانے والی آڈیو سنائی دیتی ہے ۔ سائبر سیل کے ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی ہے کہ وہ ویڈیو گیم کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں ۔ گیم گوگل پلے سٹور پر موجود نہیں ہے ۔ویڈیو گیم کو ایک ایپلی کیشن کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ کشمیری مجاہد برہان مظفر وانی کوبھارتی سیکورٹی فورسز نے 8جولائی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جس کے بعد وادی میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اور بھارتی فوج نے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے شروع کردیئے جسکے نتیجے میں ابتک 100سے زائد کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔