پانامہ لیکس ، پی ٹیآئی نے شریف فیملی کے خلاف دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں
سمیرا فقیرحسین پیر 14 نومبر 2016 11:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2016ء) : پی ٹی آئی نے شریف فیملی کے خلاف دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے شریف فیملی کے خلاف دستاویزات جمع کروائیں۔ پی ٹی آئی نے دستاویزات میں شریف فیملی کے قرضہ معاف اور اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جمع کروائی گئی دستاویزات 686 صفحات پر مشتمل ہیں۔
دستاویزات میں کہا گیا کہ شریف خاندان نے ہنڈی سے رقوم کی بیرون ملک منتقلی کی جس کے شواہد موجود ہیں ۔ پی ٹی آئی کی جا نب سے جمع کروائی گئی دستاویزات میں کہا گیا کہ 1988تا1991تک شریف خاندان نے غیر قانونی طور پر 56ملین روپے کی رقم باہر بھیجی ، اس دوران کسی ٹیکس دستاویزات میں اس کا ذکرنہیں ہے ۔(جاری ہے)
دستاویزات میں بتایا گیا کہ شریف خاندان نے ساڑھے چودہ کروڑ روپے منی لانڈرنگ سے باہر بھیجے جس دوران شریف فیملی کی جانب سے محض 897روپے انکم ٹیکس ادا کیا ، بیرون ملک بھجوائی گئی رقم کا ٹیکس گوشواروں میں بھی تذکرہ نہیں کیا گیا ۔
نو از شریف کے کاروباری شراکت دار خالد سراج نے منی لانڈرنگ سے پردہ اٹھایا ۔ نواز شریف جب وزیر خزانہ بنے تو ان کی ایک انڈسٹری تھی ، وزیر خزانہ رہتے ہوئے ان کے صنعتی یونٹ تیزی سے بڑھے ، اور نواز شریف کے وزیر خزانہ ہوتے ہوئے ہی ان کی صنعتیں بیس ہو گئیں۔ پی ٹی آئی کی دستاویزات پانچ بُکس پر مشتمل تھیں جس کے ساتھ شریف خاندان کے قرضہ معاف کروانے کے دستاویزات بھی منسلک تھے۔ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے دستاویزات میں بتایا گیا کہ شریف خاندان کے ذمے6146ملین روپے کے قرضہ جات موجود ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.