ویرات کوہلی کا انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے بنائی گئی وکٹ پر ناخوشی کا اظہار
پیر 14 نومبر 2016 12:34
ْ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء)بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونیوالے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے بنائی گئی وکٹ پر ناخوشی کا اظہار کردیا۔ویرات کوہلی کی 49 رنز کی اننگز کے باعث بھارت کی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے بچنے کا موقع ملا حالانکہ کھیل کے آخری سیشن میں عادل راشد سمیت انگلینڈ کے باؤلرز نے ان کے گرد گھیرا تنگ کردیا تھا۔
بھارت کو آخری روز جیت کے لیے 310 رنز کا بڑا ہدف ملا تھا اور 6 بلے باز 132 کے اسکور پر آؤٹ ہوچکے تھے تاہم کوہلی نے جدیجا کے ساتھ شراکت میں 40 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے مجموعے کو 172 رنز تک پہنچایا اور اپنی ٹیم کو ہزیمت سے بچالیا۔کوہلی نے کہاکہ سچ پوچھیں تو میں وکٹ پر گھاس دیکھ کر کچھ حیران تھا، یہ معاملہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔(جاری ہے)
انگلینڈ کی کامیابی کی امیدوں پر پانی پھیرنے والے بھارتی کپتان نے کہا کہ کم از کم اب ہم یہ تو جانتے ہیں کہ میچ کو کیسے برابر کرنا ہے ،ْاس سے قبل کچھ لوگ ہماری ٹیم کے حوالے سے شک میں مبتلا تھے کہ یہ میچ کو برابر کیسے کریں گے۔
انہوںنے کہاکہ ہم میچ جیت جاتے تھے یا ہارتے تھے تاہم میں نے جدیجا سے کہا کہ ہم دونوں کے پاس ایک موقع ہے کہ کھیل کو ایک اور پہلوسے بہتر بنائیں ہوسکتا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں مستقبل میں ایک مرتبہ پھر ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑے۔کوہلی نے کہا کہ یہ ایک امتحانی صورت حال تھی لیکن میرے خیال میں ہم نے اس کو بہتر طریقے سے سنبھال لیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم نے سوریہ کمار یادیو سے فاصلہ کم کرلیا
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
-
افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.