ریاض:4سالہ سعودی بچہ گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق۔

پیر 14 نومبر 2016 16:38

ریاض:4سالہ سعودی بچہ گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق۔

ریاض۔ (اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار،14نومبر 2016) فراس نامی 4سالہ بچہ 48میٹر گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔کہا یہ جا رہا ہے کہ یہ بچہ اس وقت کنویں میں گرا جب وہ اپنے گھر کے کھیت میں کھیل رہا تھا۔

(جاری ہے)

سول ڈیفینس یونٹ نے اس بچے کی شناخت میں سات گھنٹے لگائے ۔تاہم اس شناخت کے دوران ہائی ٹیکنالوجی کے تھرمل کیمروں اور جدید آلات کا استعمال بھی کیا گیا۔ البتہ میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :