پاکستان اورترکی کے تعلقات میں آنے والے دنو ں مزید وسعت آئیگی،محمد شہبازشریف
ترکی نے اپنے عظیم قائد رجب طیب اردوان کی قیادت میں تیز رفتاری سے ترقی کی منازل طے کی ہیں‘وزیراعلیٰ
پیر 14 نومبر 2016 22:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ترکی نے اپنے عظیم قائد رجب طیب اردوان کی قیادت میں تیز رفتاری سے ترقی کی منازل طے کی ہیں اور ترکی کی تیز رفتار ترقی آج اقوام عالم کیلئے رول ماڈل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ترکی نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے عوام نے گزشتہ دنوں اپنے عظیم قائد رجب طیب اردوان کی قیادت میں جس طرح بغاوت کی کوشش ناکام بنائی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ترک عوام نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر جمہوریت کا کامیاب دفاع کیا اور ترکی کے عوام نے جمہوریت کیلئے عزم و ہمت کی نئی داستان رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو تجارتی، معاشی اور دیگر شعبوں میںتعاون کو مزید فروغ دینا ہے اور وقت آ گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے تجارتی حجم میں مزید اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنو ںمیں دونوںملکوں کے مابین تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ ترک سفیرایس بابر گرگن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیںاورترکی پنجاب کیساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات جاری رکھے گا۔ لاہور میں تعینات ترکی کے قونصل جنرل سردار ڈینیز (Mr. Serdar Deniz)، صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ، خواجہ احمد حسان اور چیف سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.