طواف کی ابتداء اور اختتام کے مقام کو واضح کرنے کے لئے بیت اللہ کے غلاف پر حجر اسود کے اوپر پانچ قندیلوں کا اضافہ
منگل 15 نومبر 2016 12:58
(جاری ہے)
حجر اسود کے اوپر پھیلے ہوئی یہ سنہری قندیلیں حرم مکی کی تاریخ میں وہ چوتھی نشانی ہے جس کو معتمرین اور حجاج کے واسطے طواف شروع کرنے کے مقام کی نشان دہی کے لیے لگایا گیا ہے۔
اگرچہ طواف کی ابتدا ء اور اختتام حجر اسود سے ہوتی ہے تاہم اکثر مرتبہ طواف کرنے والوں کے اختلاط اور بے پناہ رش کے سبب غلط فہمی ہوجاتی ہے۔سعودی مملکت کے عہد کے دوران طواف شروع ہونے کے مقام کی نشان دہی کے لیے تین نشانیاں لگائی گئیں۔ ان میں پہلی نشانی مطاف کے صحن کے اندر سیاہ دائرے کی شکل میں تھی۔ تاہم شاہ فہد کے دور کی توسیع کے دوران اسے ختم کر دیا گیا۔ دوسری نشانی کے طور پر زمین پر نمایاں رنگ سے لکیر بنا دی گئی۔ یہ حجر اسود کے مقابل باب صفا کی جانب پھیلی ہوئی تھی۔ یہ لکیر کئی برسوں تک طواف کی ابتدا کا مقام جاننے کے لیے نمایاں ترین ذریعہ بنی رہی۔ بعد ازاں معتمرین اور حجاج کرام کے ہجوم اور ان کے مطاف میں مسلسل کھڑے رہنے کے سبب اس کی افادیت بھی ماند پڑ گئی۔ لہذا اس کے بدلے حجر اسود کے مقابل حرم کی دیوار پر سبز قمقمے نصب کر دیے گئے تاکہ یہ طواف کے آغاز اور اختتام کے مقام کی نشان دہی کریں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.