جماعت اسلامی کے زیراہتمام منعقدہ آل پارٹیزکانفرنس کا انعقاد
مغربی راہداری بارے خیبرپختونخواکی تمام سیاسی جماعتیں وغیرسرکاری ادارے ایک صف میں کھڑے ہیں،مغربی روٹ پر تمام لازمی اقدامات کیساتھ کام شروع کیاجائے ڈیرہ اسماعیل خان تاپشاورانڈس ہائی وے کو مغربی روٹ کاحصہ قرار دیکر6رویہ کیاجائے ،منصوبے میں شامل ریلوے لائن،گیس پائپ لائن ،فائبرآپٹک کیبل کے آغاز کیلئے ٹائم لائن دیا جائے ،صنعتی بستیوں بارے خیبرپختونخواحکومت کیساتھ مشاورت کی جائے،مشترکہ اعلامیہ
منگل 15 نومبر 2016 18:27
(جاری ہے)
اجلاس میں پیپلزپارٹی کے ظاہرعلی شاہ ،اے این پی کے میاں افتخارحسین ،جے یوآئی کے گل نصیب خان،ق لیگ کے انتخاب چمکنی ، مزدورکسان پارٹی کے افضل خاموش،تحریک انصاف کے عاطف خان اور شہرام ترکئی،اے این پی ولی کے فریدطوفان اوردیگرسیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔
کانفرنس کے اختتام پرمشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیاگیاکہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر تمام لازمی اقدامات کے ساتھ کام شروع کیاجائے اوروزیراعظم کے اسی اعلان پر من وعن عمل کیاجائے ،ڈیرہ اسماعیل خان تاپشاورانڈس ہائی وے کو مغربی روٹ کاحصہ قرار دیتے ہوئے چھ رویہ کیاجائے اس منصوبے میں شامل ریلوے لائن،گیس پائپ لائن ،فائبرآپٹک کیبل کے آغاز کیلئے ٹائم لائن دیا جائے اور صنعتی بستیوں کے حوالے سے خیبرپختونخواحکومت کے ساتھ مشاورت کی جائے۔اسی طرح ہائی پاورٹرانسمیشن لائنیں بچھانے اور صوبے کے موجودہ ٹرانسمیشن لائن کو اپ گریڈکیاجائے اے پی سی اعلامیہ کے مطابق چکدرہ کالام اورخوازہ خیلہ بشام ایکسپریس وے کی تعمیر کوپہلی ترجیح دی جائے اور وسطی ایشیاء ممالک سے منسلک کرنے کیلئے چکدرہ چترال شندور اور گلگت ایکسپریس وے کواقتصادی راہداری کے روٹ کاحصہ بناتے ہوئے متبادل راستے کے طورپر اپنایا جائے۔پشاورڈیرہ اسماعیل خان چھ رویہ موٹروے کو تین مقامات پر فاٹاسے منسلک کیاجائے اور پشاورکواورینج لائن کی طرز پرمغربی راہداری سے منسلک کیا جائے۔اسی طرح طورخم ریلوے لائن کو سی پیک کے معیارکی ریلوے لائن بنایاجائے اے پی سی کے اعلامیہ میں توانائی کے متعلق کہاگیاکہ کوئلہ اور دیگر ذرائع سے توانائی کے منصوبوں کے بجائے خیبرپختونخوامیں پن بجلی کے منصوبوں پر کام کاآغازکیاجائے اس وقت صوبے میں دس ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے اس لئے پن بجلی منصوبے کیلئے پانچ ارب ڈالر مختص کیے جائیں صوبے کے تمام پن بجلی منصوبوں کوبھی سی پیک کاحصہ بنایاجائے اوراقتصادی راہداری کیلئے لوگوں سے زورپرزمین لینے کے بجائے انہیں متعلقہ زمین کی مارکیٹ ریٹ کے مطابق قیمت دی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.