
امپائرز کو کرکٹ کی جانب سے گالم گلوچ اور غلط رویے کا سامنا ، تحقیقاتی رپورٹ
بدھ 16 نومبر 2016 12:33

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کرکٹ میں امپائر کی کوئی عزت نہیں رہی ۔ایک برطانوی امپائر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امپائر کے فیصلوں سے روگردانی ،ْغلط زبان ،ْتوہین آمیز رویہ ،ْحتیٰ کہ ان کی طرف تھوکنے تک کے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ْمیرے خیال سے یہ سب سے نفرت انگیز اور کراہت آمیز چیز ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ چیز کتنی عام ہے تو انھوں نے کہاکہ ہر میچ میں ،ْہر میچ میں گالیاں پڑتی ہیں اور میری طرف تھوکا جاتا ہے۔
میتھیو ہال پرتھ میں ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کے امپائروں کے مینیجر ہیں اور وہ 11 برس سے امپائرنگ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی کمیونٹی کرکٹ میں بھی ایسے واقعات پیش آتے ہیں تاہم میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اس سے اونچے درجے کی کرکٹ میں بھی ایسا ہوتا ہو گا۔(جاری ہے)
میں نے اپنے امپائروں سے بھی پوچھا۔ وہ بھی کہتے ہیں کہ گالم گلوچ تو ہوتی ہے لیکن اتنی نہیں۔
انھوں نے ایک واقعہ کا ذکر کیا جس میں امپائروں کو روشنی کم ہونے کے باعث کھیل روکنے پر کھلاڑیوں کی جانب سے جارحانہ رویے کا سامنا کرنا پڑا تھاانھوں نے کہا کہ کھلاڑی نوجوان اور پرجوش ہوتے ہیں اور وہ ٹی وی پر اپنے سینیئر کھلاڑیوں کا رویہ دیکھتے ہیں اور ان سے اثر قبول کرتے ہیں۔انڈیا سے چارو شرما نے کہا کہ امپائر کا کام ہی ایسا ہے کہ وہ ہر کسی کو خوش نہیں رکھ سکتا ،ْبھارت میں نوجوان عمر اور رتبے کی قدر کرتے ہوئے بڑے ہوتے ہیں، اس لیے وہاں امپائر نسبتاً محفوظ ہوتے ہیں تاہم ٹی وی پر کھلاڑیوں کو دیکھ کر نوجوان اثر قبول کر رہے ہیں۔' انھوں نے کہا کہ اب بہت کم لوگ ایسے ہیں جو امپائر بننا چاہتے ہیں۔ امپائر کی کوئی عزت نہیں۔آسٹریلیا سے سٹمپڈ کے میزبان جم نیشول نے کہا کہ 'چھوٹے لیول کی کرکٹ پر ڈی آر ایس کا بھی اثر ہوا ہے اور اب وہاں بھی امپائروں کے فیصلوں پر اعتراض کیا جاتا ہے ،ْ کھلاڑی امپائر کے فیصلے کے بعد ٹی کا نشان بنا کر امپائر کے فیصلے کو ریفر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح امپائروں کے فیصلوں پر زیادہ سوال اٹھائے جانے لگے ہیں۔جم نے کہا کہ 'میرے خیال سے کرکٹ میں اس کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ امپائر اور کپتان درمیان میں آ کر بیچ بچاؤ کروا دیتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا قومی فٹسال ٹیم کے ٹرائی آؤٹس کے انعقاد کا اعلان
-
ناروے کپ سٹریٹ فٹبال چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑی اوسلو پہنچتے ہی غائب ہوگیا
-
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ : رضوان اور سلمان آغا کی ترقی، پاکستانی باؤلرز کی تنزلی
-
نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی کرکٹرز کی ترقیاں
-
صائم ایوب نے ٹی ٹونٹی سیریز میں ایسا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا جو شاہد آفریدی کے پاس بھی نہیں
-
اسامہ میر مسلسل نظر انداز ہونے پر مایوس، کسی دوسرے ملک سے کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا
-
چین کا ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز
-
’بارہواں کھلاڑی‘ لومڑی کی کرکٹ کے میدان میں انٹری، دلچسپ ویڈیو وائرل
-
ارسلان ایش نے چھٹی بار ای وی او ٹیکن ٹائٹل جیت لیا
-
ناروے کپ فٹ بال میں شرکت نہ کرنے والی ٹیم کے منیجر، کوچ کو طلب کرلیا گیا
-
اسد شفیق ڈائریکٹر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر مقرر
-
سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل سے امریکی ریاست اوہائیو میں شروع ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.