چینی بحریہ کے دو جنگی جہازکراچی پہنچ گئے،دونوں جنگی جہازچین پاک بحریہ کی مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے
بدھ 16 نومبر 2016 16:31
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق دو مراحل پر مشتمل مذکورہ مشترکہ فوجی مشقیں 21 نومبرتک کراچی کے آس پاس سمندری علاقے میں جاری رہیں گی۔
پہلے مرحلے میں دونوں ملکوں کی بحریہ کے فوجی اہلکار ایک دوسرے کے جنگی جہازوں کا دورہ کریں گے، سمندری قزاقوں کی کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں سمندری فوجی مشق کے دوران دونوں ملکوں کی بحریہ نشانہ بازی، رات کے وقت کشتی رانی، عملی جنگی مشق اور فضائی دفاع سمیت دیگر مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔دوسری طرف پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ مشقوں سے باہمی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ چینی بحریہ کے حکام کی پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران سے اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔انہوں نے کہامشترکہ مشقیں گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمد ورفت محفوظ بنانے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بھی بنیں گی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.