مسئلہ کشمیر کا پرامن حل جنوبی ایشائی ممالک کی امن و سلامتی کے لئے انتہائی ضروری ہے،سردار عتیق احمد
بدھ 16 نومبر 2016 17:34
(جاری ہے)
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مسئلہ کشمیر کی آگاہی کے لئے جامعات کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں نوجوان طلبہ کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے آزاد کشمیر میں فروغ تعلیم کی کاوشوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ مسائل کے حل کے لیے اس کی آگاہی اور نشاندہی ضروری ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکو زندہ رکھنے میں کشمیریوں کی قربانیوں کے ساتھ ساتھ درسگاہوں اور نوجوانوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے نئی، مخلص اور بصیرت و دانش سے مزین قیادت پیدا کرتے ہیں جو مسائل کے حل اور ترقی کی جانب اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ریکٹر جامعہ نے کہ اکہ اسلامی یونیورسٹی میں کشمیر کے طلبہ کی بڑی تعداد زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہی جنہیں ترجیحی بنیادوں پر ہر ممکن سہولیات فرہم کی جاتیں ہیں۔ ڈاکٹر الدریویش نے کہا کہ دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے موقف کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب دنیا بالخصوص سعودی عرب تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیریوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلمان ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ڈاکٹر الدریویش نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر پر نئی نسل کی آگاہی کے لئے دنیا کی ہر زبان میں کشمیری موقف کو اجاگر کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور کشمیر میں جاری غیر انسانی مظالم کے خلاف مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے ہم قومی کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.