چینی بحریہ کے دو جنگی جہازکراچی پہنچ گئے،دونوں جنگی جہازچین پاک بحریہ کی مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے
مشترکہ مشقوں سے باہمی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا،مشقیں گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمد ورفت محفوظ بنانے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنیں گی، ترجمان پاک بحریہ
بدھ 16 نومبر 2016 19:48
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق دو مراحل پر مشتمل مذکورہ مشترکہ فوجی مشقیں 21 نومبرتک کراچی کے آس پاس سمندری علاقے میں جاری رہیں گی۔
پہلے مرحلے میں دونوں ملکوں کی بحریہ کے فوجی اہلکار ایک دوسرے کے جنگی جہازوں کا دورہ کریں گے، سمندری قزاقوں کی کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں سمندری فوجی مشق کے دوران دونوں ملکوں کی بحریہ نشانہ بازی، رات کے وقت کشتی رانی، عملی جنگی مشق اور فضائی دفاع سمیت دیگر مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔دوسری طرف پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ مشقوں سے باہمی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ چینی بحریہ کے حکام کی پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران سے اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔انہوں نے کہامشترکہ مشقیں گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمد ورفت محفوظ بنانے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بھی بنیں گی۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.