سینیٹ قائمہ کمیٹی قومی صحت کی ملک میں غیر قانونی فروخت ہونے والے سگریٹ برانڈز کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت، پی ایم ڈی سی کے داخلوں کے حوالے سے نئے قوانین پر تحفظات کا اظہار ، درستگی پر زور
نجی ہسپتال کی جانب سے انٹری ٹیسٹ کی مد میں 3 کروڑ روپے جمع کیے جانے پر وزارت قومی صحت سے جواب طلب ٹیچنگ ہسپتالوں کا ریکارڈ چیک کیا جائے کہ کتنے فری چیک اپ کی پالیسی پر عمل درآمد کررہے ہیں،ارکان کمیٹی کا ٹیچنگ اسپتالوں میں مفت علاج نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کمیٹی نے ملک بھر میں ٹیچنگ اسپتالوں کو چیک کرنے کیلئے ارکان نامزدکردیئے
بدھ 16 نومبر 2016 20:20
(جاری ہے)
بدھ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سجاد حسین طوری کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
اجلا س میں سینیٹرز ڈاکٹر اشوک کمار،نعمان وزیر خٹک ،میاں محمد عتیق شیخ اور خالدہ پروین،عائشہ رضا فاروق نے شرکت کی۔اس موقع پر متعلقہ اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹرز اعظم خان سواتی کے اسلام آباد میں شیشہ سموکنگ تدارک بل 2016پر غور کیا گیا۔اراکین کمیٹی نے بل کے حوالے سے اپنی رائے دی اور بل کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا۔سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے غیر قانونی او رسمگل شدہ سگریٹ برانڈز کی مارکیٹ میں دستیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تدارک کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔کمیٹی نے ہدایات دیں کہ اگلے اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔کیڈ اور وزارت صحت نے بل پر اپنا موقف دیا اور بتایا کہ موجودہ قوانین میں شیشہ سموکنگ کے تدا رک کیلئے شق موجود ہے۔جبکہ وزارت قانون نے بھی اپنے موقف سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ چونکہ قانون میں شیشہ سموکنگ کے تدارک کیلئے مناسب شقیں موجود ہیں لہذا اس بل کی ضرورت نہیں ہے۔کمیٹی نے کہا کہ غیر قانونی سگریٹ برانڈز کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کی داخلوں کے حوالے سے پالیسی پر اعتراضات اٹھائے اور درست کرنے کی سفارش کی۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکر ٹری وزارت صحت نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کیا گیا، میڈیکل کالجز کے داخلوں کا معاملہ کورٹ میں ہے فیصلہ ہونے تک کچھ نہیں کرسکتے ہیں،میڈیکل کالجز والے طاقت ور لوگ ہیں۔کمیٹی نے متعلقہ حکام نے پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کو بلا معاوضہ دی جانی والی طبی سہولیات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دی جو کہ سندھ اور بلوچستان میں ہسپتالوں کا دورہ کریگی۔خیبر پختون خواہ کو سینیٹر نعمان وزیر خٹک اسلام آباد کو سینیٹر سجاد حسین طوری خود دیکھیں۔جبکہ پنجاب کے میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوںکو سینیٹرخالدہ پروین اورسینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی خود دیکھیں گے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اکٹھے ہوگئے تو حکومت 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
عازمین حج اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اس کی رہنمائی کے مطابق متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وزارت مذہبی امور
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.