پانامہ لیکس کیس ‘تحر یک انصاف میں حامد خان کوکیس کی وکالت سے ہٹانے کی کوشش شروع ‘حتمی فیصلہ عمران خان کی لندن سے واپسی پر ہوگا
جہا نگیر ترین اور انکے حمامیوں نے حامد خان کی جگہ بابر اعوان کووکیل بنانے کا مشور ہ دیدیا ‘حامد خان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانیوالی مہم کے پیچھے بھی انکے ہاتھ ‘عمران خان کو بھی حامد خان اور نعیم بخاری کے خلاف کرنے کی کوشش شروع کر دیں عمران خان پانامہ لیکس کیس کے وکیل حامد خان کی وکالت سے مکمل طور پر خوش ، اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں‘ذرائع کا دعویٰ
جمعرات 17 نومبر 2016 22:37
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانانہ لیکس کیس کیلئے اپنی لیگل ٹیم کو تبدیل کرنے پرغور شروع کردیا ہے اورا پنی جماعت کے بعض رہنمائوں سے اس حوالے سے مشاورت بھی کی ہے۔
تحر یک انصاف کے ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحر یک انصاف کے بنی گالہ میں ہونیوالے لیگل کمیٹی کے اجلاس میں جہا نگیر خان تر ین اور انکے دیگرحمایتی ساتھیوں نے پانامہ لیکس کیس میں حامد خان کی وکلالت کو ’’ہلکا ‘‘قرار دیدیا ہے اور انکا کہنا ہے کہ حامد خان پانامہ لیکس کیس کے سماعت کے دوران جارہانہ رویہ نہیں اپنا رہے جسکی وجہ سے تحر یک انصاف کا کیس کمزور ہو رہا ہے اس لیے ڈاکٹر بابر اعوان کو اس کیس کا وکیل کیا جائے نعیم بخاری کے خلاف بھی باتیں کی جا رہی ہیں جبکہ دوسری طرف تحر یک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پانامہ لیکس کیس کے وکیل حامد خان کی وکالت سے مکمل طور پر خوش ہے اور ان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اصل وجہ یہ ہے کہ حامد خان پارٹی میں جہا نگیر خان ترین گروپ کی من ومانیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں جسکی وجہ سے جہا نگیر خان ترین گروپ ان سے اپنے ذاتی اختلافات کا بدلہ لے رہا ہے اور انکی جگہ ڈاکٹر بابر اعوان کو وکیل کر نا چاہتے ہیںاوراس بات کے امکانات کم ہیں کہ تحر یک انصاف اپنا وکیل تبدیل کریں گی تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کی لندن سے وطن واپسی پر ہوگا ۔دوسری طرف ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا کیس حامد خان کی بجائے بابر اعوان لڑیں گے اور بابر اعوان کو عمران خان کی طرف سے خفیہ پیغام بھی بھجوائے جانے کی اطلاعات ہیں۔(آچ )متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.