آزادکشمیرکے کئی ممبران اسمبلی مقروض نکلے‘ نہ ذاتی مکان نہ گاڑی
ایک پٹرول پمپ‘ میرپور میں 3 کروڑ مالیت کے مشترکہ مکان میں حصہ دار ‘80 لاکھ روپے کا پلاٹ ‘چکسواری میں 16 کنال کا پلاٹ ہے‘میرپور سیکٹر F-1 میں ایک کروڑ 26لاکھ روپے کا پلاٹ اور 4 کروڑ 63 لاکھ روپے کا ایک رہائشی گھر رکھنے والے چوہدری سعید بھی انتخابی گوشواروں میں مقروضوں کی فہرست میں شامل
ہفتہ 19 نومبر 2016 18:18
(جاری ہے)
سٹاک شیئرز میں 5 کروڑ 48لاکھ کے شیئرز ہیں۔ ان کے نام 2 کروڑ 13لاکھ کا ذاتی قرضہ اور 28 لاکھ کا بینک قرضہ بھی ہے۔
چوہدری سعید کی ماہانہ آمدنی 2 لاکھ روپے ہے۔انہوں نے گذشتہ مالی سال کے دوران 6لاکھ پندرہ ہزار ٹیکس ادا کیا۔ ان کی بیٹی کے سالانہ تعلیمی اخراجات 7لاکھ ہیں۔ انتخابی گوشوارے کے مطابق ان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔ متوقع آمدنی والے رکن اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان ہیں۔۔ ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان کی 50 کنال وراثتی زمین، مظفرآباد میں ایک مکان، آبائی قصبے اعوانی بھوں میں ایک عدد کچا مکان، رشید آباد میں ایک پختہ مکان، ڈنہ میں ایک عدد پختہ مکان بھی ہے۔ مظفرآباد میں 3 کنال اراضی، محکمہ تعلیم کو فروخت کر چکے ہیں۔ ان کے گھر میں 7تولے سونا بھی ہے۔ ان کے پاس ٹویوٹا لینڈ کروزر ہے۔ مظفرآباد میں کنگ عبداللہ یونیورسٹی کو زمین کی فراہمی کے عوض انہیں 2 کروڑ 14 لاکھ روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ مظفرآباد میں ان کے دو اکاؤنٹ ہیں۔ تاہم انہوں نے ان اکاؤنٹس میں جمع شدہ رقم کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔راجہ عبدالقیوم خان کے نام ایک عدد ڈبل بیرل 12 بور بندوق بھی ہے۔ ان کے پاس نیشنل ٹیکس نمبر ہے تاہم انہوں نے ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ ان کی ماہانہ آمدنی ایک لاکھ روپے ہے۔ انتخابی گوشوارے کے مطابق رکن اسمبلی یاسین گلشن نے مکان کی تعمیر کے سلسلے میں 10 لاکھ روپے بینک سے قرضہ لے رکھا ہے۔ ان کے پاس نیشنل ٹیکس نمبر ہے اور نہ ہی انہوں نے ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات ظاہر کی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.