بچوں کو درپیش مسائل اور صورتحال میں بہتری لانے میں درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے اصلاحات پر عمل پیرا ہے ، پاکستان بچوں کے حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے کنونشن اور اس کی شقوں پر اصل روح کے مطابق عمل درآمد کے لئے عالمی برادری کے ساتھ ہے،اپنے بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے
وزیراعظم نواز شریف کابچوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
ہفتہ 19 نومبر 2016 20:33
(جاری ہے)
پاکستان بچوں کے حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے کنونشن اور اس کی شقوں پر اصل روح کے مطابق عمل درآمد کے لئے عالمی برادری کے ساتھ ہے۔اقوام متحدہ کے کنونشن میں بچوں کے حقوق کے بنیادی اصولوں کے بارے میں بتایا گیا ہے بچوں کی بقائ ، ترقی ، تحفظ اور ان کی عملی زندگی میں شرکت کے بارے میں اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق بارے کنونشن میں جو حقوق دیئے گئے ہیں اٴْنہیں یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔
اپنے بچوں کے بہتر ین مفادات کا تحفظ درحقیقت ہمارا آئینی اور قومی فریضہ ہے بچے کسی بھی معاشرے کاجہاں کمزور طبقہ ہوتے ہیں اسی کے ساتھ ساتھ وہ بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے قیمتی سرمایہ کاری بھی ہوتے ہیں۔اسی تناظر میں ہمیں اپنے بچوں کو سود مند اور مفید شہری بنانے کے لئے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہو گا۔حکومت نے بچوں کی فحش تصاویر اور بلوغت کی کم از کم عمر میں اضافہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں فوجداری قانون (دوسرا ترمیمی ) ایکٹ2016ئ نافذ العمل کیا ہے۔یہ امر میرے لئے باعث مسرت ہے کہ پنجاب اور سندھ نے بچوں کی کم عمری میں شادی پر پابندی کے ایکٹ1929ئ میں ترامیم کی ہیں۔ میں نے انسانی حقوق کے لئے قومی لائحہ عمل کی بھی منظوری دی ہے جس میں بچوں سے امتیازی ، جبری مشقت ، تعلیم اور اٴْن کی فلاح بہبود کے دیگر مسائل وغیرہ حل کئے گئے ہیں مجھے جلد ہی مستقبل میں بچوں کے ایک آزادانہ اور خود مختار قومی کمیشن کے قیام کی اٴْمید ہے۔ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ ہمیں ملک میں بچوں کو درپیش مسائل اور صورتحال میں بہتری لانے کا بہت بڑا چیلنج درپیش ہے تاہم ہماری حکومت اٴْن چیلنجز پر قابو پانے کے لئے اصلاحات کر رہی ہے۔میں سول سوسائٹی ، غیر سرکاری اداروں، مخیر حضرات ، بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں ،میڈیا اور کارپوریٹ شعبہ پر زور دیتا ہوں کہ وہ شراکت دار کے طور پر آگے بڑھیں اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے موثر کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کو چائلڈ فرینڈلی ملک بنایا جا سکے۔مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی ہے کہ وزارت انسانی حقوق بھی ملک میں متعلقہ شراکت داروں اور پریکٹیشنرز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں پر بھی زور دیتا ہوں کہ وہ بھی قانون سازی انتظامی اور سماجی شعبہ میں اصلاحات کریں تاکہ بچوں کے لئے ماحول کو ساز گار اور بہتر بنایا جا سکے۔ میں بچوں کے حقوق کا اٴْجاگراور ان کا پرچار کرنے کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔مجھے اٴْمید ہے کہ وہ اسی جوش و جذبہ کے ساتھ اس مشن پر مسلسل کا ر بند رہیںگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.