یورپی یونین 53 سال سے ترکی کو بہلا رہی ہے، شنگھائی فائیو میں شمولیت ترکیکیلئے بہتر ثابت ہو گی،طیب اردگان
اتوار 20 نومبر 2016 14:10
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ یورپی یونین 53 سال سے ترکی کو بہلا رہی ہے،شنگھائی فائیو میں شمولیت ترکی کے لئے بہتر ثابت ہو گی۔ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے ازبکستان کے شہر سمرقند سے واپسی کے دوران طیارے میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شنگھائی فائیو میں شمولیت ترکی کے لئے بہتر ثابت ہو گی۔
یورپی یونین کے 53 سال سے ترکی کو بہلاووں میں رکھنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر کہ ہم ہر بات کو واضح ، دو ٹوک اور کھلے عام کہتے ہیں انہوں نے ہمیں سربراہی اجلاسوں میں مدعو کرنا ہی بند کر دیا ہے۔ لاطینی امریکی ممالک کے لئے ویزے کی معافی موجود ہے لیکن ترکی کے ساتھ ابھی تک ٹال مٹول کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
ہم سال کے آخر تک صبر سے انتظار کریں گے سال کے آخر تک یہ معاملہ حل ہو گیا تو ہو گیا ورنہ ہم مہاجرین کی واپسی کی فائل بھی بند کر دیں گے۔
یورپی یونین کے رکن ممالک کے غیر مفاہمانہ رویے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ دہشت گردی ان ممالک میں کھلے عام پھر رہی ہے۔ترکی میں دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے علاقے میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔15 جولائی کو ملک میں حملے کے اقدام میں ملوث فیتو کے خلاف جدو جہد بھی صدر رجب طیب اردگا ن کے ایجنڈے کا موضوع تھی۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرم کا ارتکاب کرنے والا اس کا بدلہ چکائے گا اور قانون ضروری کاروائی کرے گا۔انہوں نے ماہِ دسمبر میں دورہ امریکہ کے احتمال کا بھی ذکر کیا۔صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ شکاگو میں امریکی مسلمانوں کے سالانہ اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں اور اگر دورہ حتمی شکل اختیار کرے تو اپنی مصروفیات کے دوران وہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.