بھارتی فوج کی کیرالہ اور جندروٹ پر فائرنگ ، دو افراد شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 نومبر 2016 12:42

بھارتی فوج کی کیرالہ اور جندروٹ پر فائرنگ ، دو افراد شہید

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 نومبر 2016ء) : بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیزا فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کیرالہ اور جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے۔ شہید افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شہید افراد میں متھرانی کی نازیہ اور الطاف شامل ہیں۔ اس سے قبل آج صبح بھی بٹل سیکٹر پر بھارتی افواج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :