فرانس میں تیز رفتار ہوا ئیں چلنے سے بجلی کا نظام درہم برہم

پیر 21 نومبر 2016 13:14

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) مغربی اور شمال مغربی فرانسیسی علاقوں میں تیز رفتار طوفانی ہوا ئیں چلنے سے بے شمار بجلی کے کھمبے گر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان علاقوں میں چلنی والی ہوا کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے۔ اِس تیز ہوا کی وجہ سے 70 ہزار مکانوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

(جاری ہے)

درخت گرنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فرانس کے محکمہ موسمیات نے کچھ اور علاقوں میں ایسی طوفانی کیفییت کی پیش گوئی کی ہے۔ فرانسیسی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحر اوقیانوس کے شمال مشرق میں طوفانی صورت حال کی وجہ سے تیز ہوا کا سلسلہ مزید 2 دن جاری رہ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :