کراچی ، عالمی دفاعی نمائش کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے لیاری ایکسپریس کو ڈبل کردیا

منگل 22 نومبر 2016 20:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء) کراچی میں ہونے والی عالمی دفاعی نمائش کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے لیاری ایکسپریس کو ڈبل کردیا ہے ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ نومبر تک لیاری ایکسپریس وے کو استعمال کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئیڈیاز 2016 کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر ایکسپو سینٹر کراچی اور اطراف کے راستوں کی بندش کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی آسانی کے لئے متبادل روٹ پلان جاری کر دیا۔

نمائش کے دوران پیرصبغت اللہ شاہ راشدی روڈ سے سرشاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لئے بند رہے گی جبکہ ایکسپو سینٹر کے اطراف یونیورسٹی روڈ بند رہے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پلان کے مطابق سرشاہ سلیمان روڈ کی بندش پرشہری نیشنل اسٹیڈیم کاعقبی راستہ اور یونیورسٹی روڈ کی بندش پرگلشن تیرہ ڈی والا راستہ استعمال کرسکتے ہیں جبکہ مسافروں کے لیے متبادل راستوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دفاعی نمائش کے پیش نظر خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بہتر سیکیورٹی حکمت عملی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تقریبا تین ہزار تین سو پولیس افسران وجوان ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جس میں خواتین سمیت ریپڈ ریپانس فورس کی چار ریزروپلاٹونز بھی شامل ہیں.

متعلقہ عنوان :