وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیو کے 8 کیسز سامنے آنے کا سخت نوٹس،صوبائی سیکرٹری سے رپورٹ طلب

جمعہ 25 نومبر 2016 22:49

وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیو کے 8 کیسز سامنے آنے کا سخت نوٹس،صوبائی سیکرٹری ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی کہ سندھ میں ایک دن میں پولیو کے 8کیسز سامنے آئے ہیں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکریٹری صحت سے اس حوالے سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبہ سندھ سے پولیو کے خاتمے کیلئے سختی سے کوشاں ہے اور پولیو کے خاتمے کیلئے بچوں کو پولیو کے قطرے باقاعدگی سے پلائے جا رہے ہیں، مگر ان تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود پولیو کے کیسز کا سامنے آنا قابل تشویش ہے۔

انہوں نے تمام متعلقہ اتھارٹیز کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائیں اور صوبہ کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے دستیاب وسائل سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :