وزیراعظم نوازشریف نے جنرل قمرجاویدباجوہ کوپیشہ ورانہ قابلیت کی بنیادپرآرمی چیف مقررکیا
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 نومبر 2016 18:01
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پرترقی دیکرنیاآرمی چیف مقررکردیاہے،وزیراعظم نے نئے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی تقرری کی سمری صدرمملکت کوبھجوائی،صدرمملکت ممنون حسین نے نئے آرمی چیف کی منظوری دے دی ہے۔نئے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی پاک فوج میں بڑی خدمات ہیں۔
انہوں نے ہرموقعہ پربھرپورفرض شناسی کامظاہرہ کیا۔وزیراعظم نے آرمی چیف قمرجاویدباجوہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت کومدنظررکھتے ہوئے نیا آرمی چیف مقررکیاہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے آج 26نومبر2016ء کوپاک فوج کے 16ویں آرمی چیف تعینات کیے جانیوالے جنرل قمرجاویدباجوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پرنسپل سٹاف آفیسررہ چکے ہیں۔(جاری ہے)
پاک فوج کے نئے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے 24اکتوبر1980ء میں بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
انفنٹری بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے جنرل قمرجاویدباجوہ نے ہر ذمہ داری کونہ صرف بخوبی سرانجام دیابلکہ پاک فوج میں ہرمقام پراپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کالوہامنوایا۔پاک فوج کے نئے سپہ سالارجنرل قمرجاویدباجوہ نے کینیڈین فورسزکمانڈاینڈسٹاف کالج ٹورنٹو،امریکہ کی نیول پوسٹ گریجوایٹ یونیورسٹی کیلیفورنیااورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے تعلیم حاصل کیا۔ جنرل قمرجاوید باجوہ پاک فوج کی سب سے بڑی10کورکی کمانڈکرچکے ہیں۔جنرل قمرجاوید باجوہ کا تعلق انفنٹری(بلوچ رجمنٹ) سےہے۔ جنرل قمرجاوید باجوہ انسپکٹرجنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوویشن (جی ایچ کیو)تھے۔جنرل قمرجاوید باجوہ کورکمانڈرراولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔جنرل یحییٰ خان،جنرل اسلم بیگ اورجنرل اشفاق پرویز کیانی،موجودہ چیئرمین چیفس سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود کا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے تھا۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے بطوربریگیڈ کمانڈر کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی کمان کی۔ جنرل باجوہ کومئی 2009ء میں میجرجنرل کے عہدے پرترقی دی گئی۔بطورمیجرجنرل ،جنرل باجوہ نے فورس کمانڈرگلگت بلتستان خدمات سرانجام دیں،اور جنرل آفیسرکمانڈنگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔اگست 2011ء میں بہترین خدمات کے باعث ہلال امتیازملٹری سے نوازاگیا۔جنرل قمرباجوہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی پانے سے پہلے کوئٹہ میں کمانڈنٹ انفنٹری سکول تھے۔اگست 2013ء میں کورکمانڈرراولپنڈی تعینات کیاگیا۔ستمبر2015ء میں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈایویلیوایشن رہ چکے ہیں۔اس دوران جنرل قمرباجوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پرنسپل سٹاف آفیسربھی رہ چکے ہیں۔1980میں 16بلوچ رجمنٹ سے کمیشن حاصل کیا۔جنرل قمرباجوہ بلوچ رجمنٹ سے تعینات ہونے والے چوتھے آرمی چیف ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.