بھارت نے ہمارے دریائوں کا پانی روکا تو اسے اعلان جنگ سمجھا جائے گا
نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کی جانب سے بھارت کی مذمت
ہفتہ 26 نومبر 2016 22:40
(جاری ہے)
اجلاس کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘ سابق صدر مملکت اور نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محترم محمد رفیق تارڑ نے کی۔
اجلاس میں تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد‘ نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد‘ جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان‘ نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے چیف کوآرڈی نیٹر میاں فارو ق الطاف اور سیکرٹری شاہد رشید نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء نے بھارتی وزیراعظم کے اس بیان کی پر زور مذمت کی جس میں اس نے پاکستان کی طرف بہنے والے دریائوں کے پانی کی ایک ایک بوند روک کر اسے اجاڑ دینے کی کھلی دھمکی دی ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم کے ’’سندھ طاس معاہدہ‘‘ کا ضامن عالمی بنک ہے اور بھارت اس معاہدے پر یکطرفہ نظرثانی یا اسے منسوخ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے آزاد وجود کو دل سے کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ اسے عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ وہ بذات خود دہشت گردی کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے مگر دنیا کے آگے پاکستان کو دہشت گردی کا سرچشمہ ثابت کرنے کیلئے بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈہ کررہا ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج‘قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں پیش کی ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کے ہر بڑے واقعہ کے پس پردہ بھارتی ہاتھ کارفرما ہوتا ہے۔ حکومت پاکستان نے عزم صمیم کیا ہوا ہے کہ دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑے بغیر چین سے نہ بیٹھیں گے۔ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑی جا چکی ہے اور اب وہ سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بناکر پاکستانی عوام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں یادرکھنا چاہیے کہ ہم پاکستان کی بقاء کی خاطر بھارت کے خلاف کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔بیان میں حکومت پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ انڈس واٹر کمیشن کے ذریعے اس مسئلے کو فوری طور پر بین الاقوامی سطح پر اٹھائے۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی فوج کے جبر و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی ان سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن کے اندھا دھند استعمال کے باعث سینکڑوں کشمیری بینائی سے محروم ہو چکے ہیں جن میں کم سن بچے بھی شامل ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھر پور وکالت کی ہے اور ان شاء اللہ مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام کی قربانیوں کی بدولت آزادی کاسورج جلد طلوع ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.