قادرآباد کول پاور پراجیکٹ چینی انجینئر بری طرح جھلس گیا

اتوار 27 نومبر 2016 16:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2016ء)قادر آباد کو ل فائر پاور پراجیکٹ ساہیوال میں ایک چینی انجینئر (لی چنگ )پنتالیس سالہ جل گیا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتا ل ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چینی انجینئر کول پاور پراجیکٹ کے زیر تعمیر منصوبہ میں مشینری کی تنصیب کے بعد چیکنگ شرو ع کی اور آگ جلائی گئی تو آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکر( لی چنگ ) بری طرح جھلس گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال منتقل کرکے داخل کرا دیا گیا اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔