جنرل قمر جاوید باجوہ پر بہت بڑی ذمہ داریاں آچکی ہیں ، ان کے ساتھ میرا ذاتی طورپر کوئی رابطہ نہیں رہا ، بلوچستان اور پنجاب میں فرقہ ورانہ دہشت گردی ہے ،بھارتی وزیراعظم چالاکی کر رہا ہے ،ایک طرف ملنے کے لئے بلا رہا ہے اور دوسری طرف پانی روک رہا ہے ،ہمیں امن چاہیے جس کے لئے مسائل حل کرنے ضروری ہیں

سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 27 نومبر 2016 23:10

جنرل قمر جاوید باجوہ پر بہت بڑی ذمہ داریاں آچکی ہیں ، ان کے ساتھ میرا ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ 10کور کے کمانڈر تھے جو بہت بڑی کور ہے ، اب ان پر بہت بڑی ذمہ داریاں آچکی ہیں ، ان کے ساتھ میرا ذاتی طورپر کوئی رابطہ نہیں رہا ، بلوچستان اور پنجاب میں فرقہ ورانہ دہشت گردی ہے ،بھارتی وزیراعظم چالاکی کر رہا ہے ،ایک طرف ملنے کے لئے بلا رہا ہے اور دوسری طرف پانی روک رہا ہے ،ہمیں امن چاہیے جس کے لئے مسائل حل کرنے ضروری ہیں ۔

وہ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ 10کور کے کمانڈر تھے جو بہت بڑی کور ہے ، اب ان پر بہت بڑی ذمہ داریاں آچکی ہیں ،فوج کی سب سے بڑی ذمہ داری دشمن کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہے ۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف نے کہا کہ ان کے فیصلوں میں سب سے پہلے پاکستان کو مدنظر رکھا جائے تو کبھی غلطی نہیں ہوگی ، ان کے ساتھ میرا ذاتی طورپر کوئی رابطہ نہیں رہا ، بلوچستان اور پنجاب میں فرقہ ورانہ دہشت گردی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پورا یقین ہے کہ بھارت کے خلاف مہم جوئی نہیں کر سکتا ،بھارتی وزیراعظم چالاکی کر رہا ہے ،ایک طرف ملنے کے لئے بلا رہا ہے اور دوسری طرف پانی روک رہا ہے ،نریندر مودی ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپ رہا ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جہاں آپ بیٹھے ہیں وہ جگہ آپ کی ہوتی ہے ،ہمیں امن چاہیے جس کے لئے مسائل حل کرنے ضروری ہیں ۔