لاہور ،سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا ٹریفک بہاو میں رکاوٹ کاباعث بننے والی وجوہات دور کر نے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری

منگل 29 نومبر 2016 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی دسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کا ٹریفک کی مزید بہتر روانی اور شہریوںکی سہولت کیلئے تجاوزات،ناجائز پارکنگ اسٹینڈز،فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنیو الوں اورخوانچہ فروشوںسمیت ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ کاباعث بننے والی وجوہات کو دور کر نے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے۔سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اس مشترکہ کریک ڈائون کے دوسرے روز تجاوزات کے مرتکب 33افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے اور21ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

مشترکہ کریک ڈائون کے دوران راوی روڈ آٹو مارکیٹ سے نولکھا،شاہدرہ چوک،ٹائر مارکیٹ (میلاد چوک سے تا یکی گیٹ)،گجومتہ تا چونگی،کینال بنک روڈ،مغلپورہ چوک،علامہ اقبال روڈ،بوہڑ والا چوک،مال روڈ،حاجی کیمپ،شالیمار لنک روڈ،جی ٹی روڈ،پیکو روڈ،ماڈل ٹائون لنک روڈ،مین فیروز پور روڈ،اتفاق ہسپتال ،چلڈرن ہسپتال،موڑ مسلم ٹائون تا اچھرہ موڑ،کریم بلاک ،وی آئی پی روڈ،جناح ہسپتال،مولانا شوکت علی روڈاور اللہ ہو چوک سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کریک ڈائون کے دوران مجموعی طور پر39ٹرک سامان قبضے میں لیتے ہوئی84افراد کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے۔ڈی آئی جی ٹریفک لاہور نے تمام ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی تشکیل کردہ انٹی انکروچمنٹ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیںگے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک میں رکاوٹ کی بڑی وجہ تجاوزات اور ناجائز پارکنگ اسٹینڈز ہیں لہذا تجاوزات،ٹریفک بہاو میں رکاوٹ/،خلل ڈالنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :