ڈکیت گینگ گرفتار ، نقدی ، موٹر سائیکل و دیگر سامان برآمد

بدھ 30 نومبر 2016 16:06

سرگودھا۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)سلانوالی پولیس نے ڈاکے چوریوں اور دیگر جرائم میں ملوث 4گینگ سرغنوں سمیت گرفتار کرکے 5موٹر سائیکل ، ایک ٹریکٹر ایک لوڈر ،4مویشی ، 11موبائل فونز ، 3عدد موٹریں اس کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور 40لاکھ 62ہزار روپے نقدی برآمد کر لیے گئے۔اس سلسلہ میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ڈی ایس پی)سلانوالی سرکل رانا غلام مرتضیٰ اور ایس ایچ او تھانہ سلانوالی ثقلین شاہ نے بتایا کہ چار خطرناک گینگ سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور تھانہ سلانوالی ، تھانہ صدر ، تھانہ عطاء شہید ، حافظ آبادپولیس ، جھنگ پولیس اور دیگر تھانوں کو مطلوب تھے۔

ان پکڑ جانے والے گینگ میں عنصر گینگ ، ناصر گینگ ، ارشد گینگ اور رمضان گینگ سرغنوں سمیت 10ملزموں ناصر ، عنصر ، عنصر ولد سکندر ، رمضان ، محمد حسین اور ارشد وغیرہ کو گرفتار کرکے لُوٹا گیا سامان برآمد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملزموں سے تحقیقات جاری ہیں ۔ اس موقع پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ڈی ایس پی)سلانوالی سرکل رانا غلام مرتضیٰ نے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی سید ثقلین شاہ اور چوکی انچارج شاہین آباد چوہدری غلام حسین چدھڑ کی کاوشوں کو سراہا اور ایس ایچ او چوکی انچارج کو انعامات کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا کیپٹن(ر) سہیل چوہدری سفارش کردی ۔