پاکستانی سرزمین سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا ،ْنئے آرمی چیف کا عزم
اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو آگے لیکر جائینگے ،ْکسی دہشتگرد کو واپس آنے کی کبھی اجازت نہیں دی جائیگی آرمی چیف کی حیثیت سے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف ملک کا دفاع اور سکیورٹی اولین مطمع نظر رہے گا ،ْعارضی بے گھر افراد کی واپسی مقررہ مدت میں مکمل کی جانی چاہیے ،ْ با عزت انداز میں دوبارہ آباد ہونے کیلئے ان کی ہر طرح سے مدد کی جائے ،ْ جنرل قمر جاوید باجوہ کی کور ہیڈکوارٹرز پشاوراور شمالی وزیرستان ایجنسی کے دورے کے دور ان گفتگو کور ہیڈ کوارٹرز میں خیبر پختو نخوا ،ْ فاٹا اورمالا کنڈ میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال ،ْ سٹبلائزیشن اور کومنگ آپریشنز ،ْ عارضی بے گھر افراد کی واپسی اور جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں نئے آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی
بدھ 30 نومبر 2016 20:29
(جاری ہے)
چیف آف آرمی سٹاف کو کور ہیڈ کوارٹرز میں خیبر پختو نخوا ،ْ فاٹا اورمالا کنڈ میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال ،ْ سٹبلائزیشن اور کومنگ آپریشنز ،ْ عارضی بے گھر افراد کی واپسی کے حوالے سے پیشرفت اور جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
بعد ازاں آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کادورہ کیا جہاں انہیں ایجنسی میں سکیورٹی صورتحال ،ْعارضی بے گھر افراد کی بحالی کے مرحلے کے بارے میں مقامی فارمیشن کمانڈر کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقے میں جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا ۔فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ مرکوز طرز فکر کے ساتھ جاری رہے گی اور پاکستانی سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر کے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو آگے لیکر جائینگے ۔آرمی چیف نے بہادر قبائلیوں ،ْ آرمی ،ْ ایف سی ،ْ لیویز اور پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی دہشتگرد کو واپس آنے کی کبھی اجازت نہیں دی جائیگی ۔انہوںنے کہاکہ آرمی چیف کی حیثیت سے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف ملک کا دفاع اور سکیورٹی ان کا اولین مطمع نظر رہے گا ۔چیف آف آرمی سٹاف نے موثر پاک افغان بارڈرمنیجمنٹ بڑھانے کیلئے ایف سی کے نئے ونگز کے قیام کے حوالے سے رفتار تیز کر نے کی ضرورت پر زور دیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ عارضی بے گھر افراد کی واپسی مقررہ مدت میں مکمل کی جانی چاہیے اور با عزت انداز میں دوبارہ آباد ہونے کیلئے ان کی ہر طرح سے مدد کی جائے ۔قبل ازیں پشاور آمد پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل جاوید قمرباجوہ کا استقبال کور کمانڈر 11کور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے کیا جو شمالی وزیرستان کے دورے میں آرمی چیف کے ہمراہ رہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.