تحریک انصاف کی طرف سے الزامات اور دشنام طرازی کا سیلاب عدالتی کارروائی میں ردی ثابت ہوا ‘ 4 مہینے کے دھرنوں سے اقتصادی راہداری منصوبہ 8 ماہ تاخیر کا شکار ہوا ‘ منی لانڈرنگ کا بے بنیاد الزام بھی عدالت میں ثابت نہیں کیا جا سکا،کک بیکس کا جھوٹا الزام لگانے والے عدالت میں منہ چھپاتے رہے ہیں، الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں سے عدالت میں ثبوت پیش نہ کرنے کا سوال ہر روز پوچھیں گے، عمران خان الزام تراشی بند کریں اور ثبوت لائیں
وفاقی و زیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کاپریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 1 دسمبر 2016 20:33
(جاری ہے)
خرم دستگیر نے کہا کہ ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کی گئیں 3 کتابیں خود ہی ردی میں تبدیل کر دی گئیں۔
عمران خان کرپشن کے الزامات کا عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ وزیر تجارت نے کہاکہ منی لانڈرنگ کا بے بنیاد الزام بھی عدالت میں ثابت نہیں کیا جا سکا۔ کک بیکس کا جھوٹا الزام لگانے والے عدالت میں منہ چھپاتے رہے۔ قرضے معاف کرانے کے جھوٹے الزام کے حوالے سے ایک لفظ بھی عدالت میں نہیں بولا۔ انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ سمیت تمام الزامات کے ثبوت کہاں ہیں ۔ وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگا کر قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ جھوٹے اور بے بنیاد الزاما ت لگا کر منتخب حکومت پر حملہ کیا گیا۔ عمران خان سے التجا ہے کہ وہ اپنے عائد کردہ الزامات کے ثبوت پیش کریں۔ اس دشنام طرازی اور جھوٹے الزامات کی سیاست سے قوم کا وقت ضائع کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے اپنی زبان اور عملی طو رپر پارلیمان سمیت سرکاری اداروں پر حملہ آور ہوئے۔ وزیر اعظم نواز شریف بارہا عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے کا کہہ چکے ہیں۔ عمران خان کے تمام الزامات صرف سیاسی کھیل کا حصہ ہے۔ وزیر تجارت نے کہاکہ عوام نے و زیر اعظم کو پاکستان مستحکم ‘ خوشحالی اور روشن کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔ الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں سے عدالت میں ثبوت پیش نہ کرنے کا سوال ہر روز پوچھیں گے۔ عمران خان کو چاہیے کہ اب وہ الزامات لگانے کی بجائے عدالت میں ثبوت لے کر آئیں۔ …(رانا)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.